Islam In Urdu


کلیدی لفظ:
کتاب:
For best view, download Alvi Nastaleeq Font
”عظیم شخصیتیں“
مصنف: استاد محمد رضا حکیمی
خلاصہ:

اس مجموعہ میں جن علماء کی سوانح حیات پیش کی گئی ہے ان میں سے کسی ایک کا انتخاب بھی تاریخی قدامت، مہارت، ادوار یا صاحب تالیف کے لحاظ سے نہیں ہے، بلکہ وہ مفاخر پیش نظر ہیں جو کہ معنویت، علم، اخلاق، اجتماعی فعالیت اور اسلام کی خدمت میں نمونہ بن سکتی ہیں۔

آپ یہ کہیں گے کہ ایسے نمونے… جیسا کہ بیان ہو چکا ہے… بہت ہیں کہ جن کے لئے عظیم دائرة المعارف کی ضرورت ہے تو یہ بات صحیح ہے لیکن اس کمیٹی میں سے ہر ایک نے اپنی طاقت کے مطابق ایک ایک کی سوانح حیات لکھنے کا کام اپنے ذمہ لے لیا تاکہ تدریجی طور پر یہ کام مکمل ہو جائے اور قوم کے ہاتھوں میں پہنچ جائے۔

ان جلسوں میں عظیم شخصیتوں کا انتخاب ہوا ہے ان کے اسماء یہ ہیں:

          شیخ صدوق ، فقہ و حدیث کے نگہبان۔ سید مرتضیٰ علم الھدی، علم و سیاست کے علمبردار۔ علامہٴ مجلسی، کل کے مرد مجاہد کلینی، علوم و احادیث اہل بیت کے حامل, مہدی نراقی، معلم اخلاق شیخ انصاری، زہد و فقہ کا فروغ۔  میرزائے شیرازی، جرات فتویٰ کے احیاگر۔ ملاصدرا، فلسفہٴ اسلامی کا آفتا  ب۔ فیض کاشانی، عارف و ادیب۔  شہید ثانی، فقہ شیعہ سے دفاع کرنے والے۔ خواجہٴ نصیرطوسی، عقل و علم او رسیاست، رفعت۔ شیخ بہائی، زاہد، سیاستمدار اور صاحب فنون۔ شیخ حرعاملی، فقہ و حدیث کے خدمت گزار۔ شہید آیت اللہ سعیدی، سکوت میں نعرہ زن۔ شہید مطہری، شیخ شہید۔ سید شرف الدین عاملی، نقیب اتحاد۔ علامہ امینی۔ امام خمینی، مجدد اسلام ناب محمدی

اسماء کے درمیان بھی کسی خاص ترتیب کا لحاظ نہیں رکھا گیا ہے اور نہ ان شخصیتوں کی سوانح حیات کے تیار کرنے میں کوئی قول و قرار ہے جو پہلے تیار ہو جائے گی اس کو شائع کر دیا جائے گا اور جلد قارئین و شائقین تک پہنچ جائے گی۔ تاکہ ہم موجودہ نسل کو ان بزرگوں کی سوانح حیات اور ان کی کامیابی کے راز سے جوانوں کو روشناس کرائیں کہ جن میں سے اکثر دیہاتوں اور گمنامی سے اٹھ کر اوج و عظمت کی بلندی پر پہنچے ہیں اور انہیں اپنی معنوی زندگی کے لئے نمونہ بنائیں اور ان کی راہ پر چلیں۔

                                                                              مرکز تحقیق باقرالعلوم

 

آیت اللہ سید عبدالحسین شرف الدین موسوی عاملی ۔۔۔۔۔ حصہ اول
آیت اللہ سید عبدالحسین شرف الدین موسوی عاملی ۔۔۔۔ حصہ دوم
علامہ مجلسی
آیت اللہ شیخ محمد حسین آل کاشف الغطاء ۔۔۔۔۔ حصہ اول
آیت اللہ شیخ محمد حسین آل کاشف الغطاء ۔۔۔۔ حصہ دوم
خواجہ نصیر الدین طوسی
علامہ میرزا حسین نوری طبرسی ۔۔۔۔۔ حصہ اول
علامہ میرزا حسین نوری طبرسی ۔۔۔۔ حصہ دوم
شیخ عبدالکریم حائری یزدی
سید بن طاؤوس