امام حسین علیہ السلام
امام حسین علیہ السلام (صبا اکبر آبادی) بنتِ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی گود کا پالا ہوا حسین علیہ iiالسلام انوارِ سرمدی سے اُجالا ہوا حسین علیہ iiالسلام نانا کی تربیت سے سنبھالا ہوا حسین علیہ iiالسلام سانچے میں اعتبار کے ڈھالا ہوا حسین علیہ iiالسلام تنہا امین مصحف پروردگار iiکا وارث نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حلم کا اور ذوالفقار iiکا ایمان کے چراغ کی تابندگی حسین علیہ iiالسلام جس سے اجالا دین کا وہ روشنی حسین علیہ iiالسلام سبطِ نبی صلی اللہ علیہ وسلم و ابن بتول و علی علیہ السلام ، حسین علیہ السلام آدم کو جس پہ ناز ہو وہ آدمی حسین علیہ iiالسلام قرآن کی آیتوں کے معانی حسین علیہ السلام iiہیں اسلام کی تمام جوانی حسین علیہ السلام iiہیں